مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے نوٹ
کی منسوخی کے خلاف جدوجہد کو آزادی کی دوسری لڑائی قرار دیتے ہوئے آج
مودی حکومت کو اس معاملے پر انتخابات کرانے کا چیلنج کیا۔محترمہ بنرجی نے نوٹ کی منسوخی کے خلاف پارلیمنٹ سے سڑک تک کی لڑائی کے تحت
ترنمول کانگریس کی قیادت میں یہاں جنتر منتر پر منعقد ایک
دن کے دھرنے میں
آنے والے لوگوں سے خطاب کر رہی تھیں۔دھرنے میں ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ جنتا دل یونائیٹڈ کے
رہنما شرد یادو، لوک سبھا میں سماج وادی پارٹی کے نائب رہنما دھرمیندر
یادو اور ایم پی جیا بچن، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما ماجد مینن، عام
آدمی پارٹی کے ترجمان راگھو چڈھا اور کچھ دیگر رہنما بھی شامل ہوئے۔